چترال(نمائندہ چترال میل) چترال میں دو مختلف مقامات پر روڈ حادثات میں دو افراد جان بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔حادثے کا پہلا واقعہ لواری پاس میں مٹی خوڑ کے مقام پر پیش آیا جہاں محکمہ لائیو سٹاک چترال کی ڈاٹسن رجسٹریشن نمبر CL-1005ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہرے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں محکمہ لائیو سٹاک چترال کے ہیڈ کلرک عثمان الدین سکنہ مستجاپاند ہ موقع پر جان بحق جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائیریکٹر لائیو سٹاک چترال ڈاکٹر تاج الاکبر اور وٹرنری اسسٹنٹ نیاز احمد سکنہ سنگور شدید زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش داخل کر دیا گیا ہے۔ دوسرا واقعہ چترال شہر کے اندر نیردیت کے مقام پر پیش آیا جہان ایک تیز رفتار ڈاٹسن نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اخترعلی شاہ سکنہ کجو موقع پر جان بحق ہو گیا۔ چترال پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور سعید اللہ ولد ضیاء اللہ سکنہ گُمبد بروز کے خلاف زیر دفعات 279.320.427PPCمقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





