پشاور(نمائندہ چترال میل)پاکستان تحریک انصاف چترال کے وفد کی ضلعی صدر عبداللطیف کی قیادت میں صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی اور مشیر جیل خانہ جات ملک محمد قاسم سے ملاقات‘ حکومتی وزراء کی جانب سے ُچترال‘گرفتار افراد کی رہائی کیلئے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے اور گرفتار افراد کو ڈیرہ سے تیمر گرہ منتقلی کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی‘ تفصیلات کے مطابق‘صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی اورایڈیشنل سیکرٹری وزارت قانون سے ملاقات کے دوران وفد کی قیادت کرتے ہوئے ضلعی صدر عبداللطیف نے چترال میں رونماء ہونے والے واقعے اور اس حوالے پولیس کے کردار اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت لوگوں کی گرفتاریوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال پولیس موجودہ حالات میں ریفری کا کردار ادا کرنے کی بجائے فریق بن چکی ہے اور لوگوں کو ذاتی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر چھوڑا اور گرفتار کیا جارہا ہے جس سے حالات بہتر ہونے کی بجائے ابتری کی جانب جانے کا خدشہ ہے‘ ایسا لگتا ہے کہ چترال پولیس ان عناصرکے جا ل میں آچکی ہے جو چترال جیسے حساس ضلع کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں‘صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے وفد کو یقین دلایا کہ چترال کے موجودہ حالات کے حوالے سے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیاجائیگا اور کسی کو بھی اپنے اختیارات تجاوز کرنے نہیں دیا جائیگا‘ بعد ازاں مشیر جیل خانہ جات ملک محمد قاسم سے ملاقات میں وفد نے مطالبہ کیا کہ کہ چترال کے قیدیوں کو ڈیر ہ اسماعیل خا ن کی بجائے تمرگرہ جیل منتقل کیا جائے جس پر مشیر جیل خانہ جات ملک محمد قاسم نے آئی جی جیل خانہ جات کو اس حوالے سے ضروری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔وفد میں ُپاکستان تحریک انصاف چترال کے رہنماء سجاد احمد‘ امین الحسن‘ محمد ارشاد‘ حیدر نبی‘ خالد اعظم اور دیگر شامل تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





