وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک اور امداد باہمی محب اللہ خان اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر شیر محمد نے لواری ٹاپ کے قریب لائیو سٹاک کے ضلعی دفتر چترال کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نمائندہ چترال میل)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک اور امداد باہمی محب اللہ خان اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر شیر محمد نے لواری ٹاپ کے قریب لائیو سٹاک کے ضلعی دفتر چترال کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جس میں لائیو سٹاک ضلع چترال کے دفتر کے اسسٹنٹ عثمان الدین عاطف جاں بحق جبکہ ضلعی ڈائریکٹر چترال تاج الاکبر شدیدزخمی ہوئے ہیں جبکہ گاڑی چترال سے پشاور آ رہی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ خان اور ڈی جی ڈاکٹر شیر محمد نے مذکورہ حادثہ میں قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے انہوں نے ڈائریکٹر ل لائیو سٹاک چترال کے تاج الاکبر کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے اور محکمہ صحت کے متعلقہ عملہ کو ان کے بہتر علاج معالجے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔