دنیا کے کسی بھی ملک کے معاشرے میں صحافیوں کو ایک بلند مقام حاصل ہے کیونکہ اپنے علاقہ کے مسائل کا خاتمہ، اپنے علاقہ کے لوگوں کے ساتھ ہونیوالے ناروا سلوک کا خاتمہ صحافی اپنی خبروں،آرٹیکل،ڈائریوں اور کالم کی شکل میں کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کرتا ہے، آج پاکستان بھر میں 3 مئی کے موقع پر صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے صحافت کا عالمی دن منایا جا رہاہے، مختلف صحافی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی جارہی ہیں، تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے، تین مئی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد صحافیوں کے ساتھ ہونے والے نارواں سلوک کے متعلق عوام اور دنیا کوآگاہ کرنا ہے کہ صحافی عوام کو مختلف اداروں اور ملک وقوم کا آئنہ خبروں اور اخبارات کی صورت میں دیکھاتے ہیں اور صحافیوں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہاہے یہ وہ ہے، صحافت جیسے مقدس پیشہ سے منسلک افراد جرنلسٹ دن بھر دھکے کھاتا ہے اپنے شہر کے مسائل کا اجاگر کرتا ہے اپنے علاقہ کے مسائلوں کو خبروں کی شکل میں اعلیٰ حکام تک پہنچاتا ہے اور اس کا مقصدصرف اور صرف عوامی خدمت کا جذبہ ہوتاہے، آج پاکستان میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے متعلق عوام کو آگاہی کیلئے یوم صحافت منایا جارہاہے، پاکستان بھر کے صحافی شدید مشکلات کا شکار ہیں، صحافی روزانہ عوام کے مسائلوں پر آواز اٹھاتے ہیں لیکن یوم صحافت کے موقع پر صحافی اپنے مسائلوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں اور ان کے ساتھ ہونیوالے سلو ک کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے بھر پور جدوجہد کرتے ہیں، اس کے علاوہ یوم صحافت کا ایک مقصد ان صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اپنے علاقہ کے مسائلوں کے خاتمہ کے لیے آواز اٹھاتے رہے اور وہ آواز اٹھاتے ہیں اس دنیا سے چلے گئے، صحافیوں کے ساتھ ہونیوالے نارواسلوک کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے سینئر صحافیوں نے اپنی مددآپ کے تحت کچھ صحافی تنظیموں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جن کے تحت صحافیوں کو ان تنظیموں کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کا کہا گیا، دنیا کے جس ملک میں صحافیوں کو کوئی روک ٹوک نہ ہو وہ ملک کبھی نقصان نہیں اٹھاتا، یہ کہنا صیح ہوگا کہ کسی میں معیثت کی ترقی کے لیے آزادانہ صحافت کا ہونا بہت ضروری ہے، پاکستان میں کئی صحافیوں نے قربانیاں دیں شہید ہیں اور صحافیوں کے بھائیوں کی یہیں قربانیاں صحافیوں کے خون کو گرما دیتی ہیں، پاکستان کے سینئر صحافیوں مجید نظامی جنہوں نے صحافت کی دنیا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا او ر صحافتی دنیا میں اپنے ملک وقوم کا نام روشن کیاجس ملک میں مجید نظامی جیسے سینئر صحافی موجود ہوں گے وہ ملک کبھی نقصان نہیں اٹھائے گا، ایسے صحافی کو ملک کی حفاظت کیلئے اپنے جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے، آج کا دن صحافت کے عالمی دن کے نام سے منانے کا مقصد ایسے شہداء صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے ہر میدان میں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کیا، آزادنہ صحافت کرتے ہوئے اپنے علاقے کے مسائل اجاگر کرنا کیلئے قلم کی طاقت کو استعمال کیا ہے، وہ قوم کبھی ناکام نہیں ہوتی جو قلم کی طاقت کو مانتی ہے، صحافی قلم کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے علاقہ کے مسائل کے خاتمہ کیلئے بھرپور کوشش کرتا ہے، صحافی علاقائی مسائل کے خاتمہ کے لئے عوام کے بازو ہوتے ہیں آج ملک بھرمیں صحافی اپنے شہید بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کررہی ہے، آج پاکستان کے شہرؤں میں صحافی یوم صحافت بڑے جوش وخروش سے منا رہے ہیں۔
_________________________________________________________________
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










