چترال (نما یندہ چترال میل)چترال میں ترقی کے تمام شعبوں میں یکساں ترقی کے عمل کو یقینی بنانے اور غربت میں کمی لانے کے لئے چترال گروتھ اسٹریٹیجی کو آخری شکل دینے کے سلسلے میں جمعہ کے روز فرانس، ناروے اور بوسنیا کے سفیروں نے چترال کا دورہ کرکے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے سربراہ ضلع ناظم مغفرت شاہ سے ملاقات کی۔ اجلاس میں فرانس کے سفیر مارٹین ڈورینس، ناروے کے سفیر ٹورنیڈریبو اور بوسنیا کے سفیرنیڈیم میکریویس کے علاوہ آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افیسر اختر اقبال بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ناظم نے کہاکہ گزشتہ جنوری میں اسلام آباد میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس اور اس کے بعد چترال میں پی پی اے ایف کی اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ چترال گروتھ اسٹریٹیجی کو ٹھوس شکل دینے کی کوششوں کے تسلسل میں مختلف امور اور پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی جعرافیائی وسعت اور پسماندگی کے پیش نظر ایک ہمہ گیر نوعیت کا مربوط ترقیاتی پروگرام کی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر چترال گروتھ اسٹریٹیجی ترتیب دیا جارہا ہے جس میں ہر سطح کے منتخب نمائندوں اور دوسرے اسٹیک ہولڈروں کی مشاورت شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں اگلا اجلاس بہت جلد ہی چترال میں منعقد کرکے اسٹریٹیجی کو آخری شکل دی جائے گی جبکہ اس مربوط ترقیاتی پروگرام کو پی پی اے ایف اور مختلف ممالک مالیاتی سپورٹ دیں گے جن میں فرانس، ناروے، اٹلی اور دوسرے ممالک شامل ہیں۔


تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





