میجر خالد ضمیر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے پر اہالیاں عشریت چترال کی طرف سے مبارک باد۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) عشریت گاؤں چترال کے عمائیدیں کپٹن ایازاور سراج الدین نے میجر خالد ضمیر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے پر اہالیاں عشریت کی طرف سے مبارک بادی پیش کی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میجر خالد ضمیر کی پروموشن سے علاقے کے باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ ان کے والد محترم لعل ضمیر خان (مرحوم) کو پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔