پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں ایک اہم اقدام کے طور پر ویب پورٹل “آن لائن گورنمنٹ بزنس کمیونیکشن پلیٹ فارم “(GoBiz Connect)کا اجراء کر دیا ہے جس کا مقصد حکومتی اداروں اور بزنس کمیونٹی کے درمیان مربوط روابط قائم کرنا ہے۔ یہ ویب پورٹل کاروباری سرگرمیوں کے پائیدار فروغ کے سلسلے میں حکومتی اداروں اور بزنس کمیونٹی کے درمیان قریبی روابط کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گااور بزنس کمیونٹی کے مسائل و شکایات کے ازالے کے علاوہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ان کی سفارشات کو حکومتی پالیسی سازی کا حصہ بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔
آن لائن گورنمنٹ بزنس کمیونیکشن پلیٹ فارم کے اجراء کے سلسلے میں بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ برطانوی ہائی کمشنر جین میرئیٹ،نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر نجیب اللہ اور بیرسٹر فیروز جمال شاہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سب نیشنل گورننس پروگرام کے صوبائی ٹیم لیڈ راحیل احمد صدیقی، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں اور سرکاری حکام نے تقریب میں شر کت کی۔آن لائن گورنمنٹ بزنس کمیونیکشن پلیٹ فارم (GoBiz Connect) برطانوی حکومت کے سب نیشنل گورننس پروگرام کی تکنیکی معاونت اور فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس کے مالی تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ اور معاون اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پورٹل خیبرپختونخوا میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گاجس کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں سے متعلق حکومت کے پالیسی فیصلوں میں بزنس کمیونٹی کی شرکت یقینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بہتر اقتصادی ماحول کیلئے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں جدت لانا صوبائی حکومت کے بنیادی اہداف میں شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صوبے کے متعدد شعبوں بشمول انفراسٹرکچر، مائنز اینڈ منرلز، توانائی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ ان شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کی استعداد سے بھر پوراستفادہ کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی طرف سے مربوط کاوشوں اور حکمت عملی کی ضرورت ہے،آن لائن گورنمنٹ بزنس کمیونیکشن پلیٹ فارم(GoBiz Connect) اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اعظم خان نے کہاکہ حکومت اور بزنس سٹیک ہولڈرز کے مابین موثر روابط کے ذریعے قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی جن پر عمل درآمد سے صوبے اور ملک کی معاشی ترقی کا راستہ ہموار ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ مذکورہ آن لائن پورٹل (GoBiz Connect)کی کامیابی دراصل ریگولیٹری رجیم میں شامل سرکاری محکموں اور بزنس سرگرمیوں سے متعلق دیگر فورم کے مابین تعاون اور روابط پر منحصر ہے۔ اعظم خان نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں متعدد اقدامات اُٹھا چکی ہے۔ خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کی طرف سے آسان کاروبار ویب پورٹل پہلے سے ہی بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ (GoBiz Connect)کا اجراء اس سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس آن لائن ویب پورٹل کو وفاقی حکومت کے بز نس پورٹل کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ بیرونی سرمایہ کاری تک بھی آسان رسائی ممکن ہو سکے۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبائی اکنامک ڈویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن کونسل (ای ڈی آئی پی سی)کو اس سلسلے میں مزید تیز رفتاری سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آن لائن گورنمنٹ بزنس کمیونیکشن پلیٹ فارم کا نتیجہ خیز استعمال یقینی ہو سکے۔ اُنہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاور ت کے ذریعے حقیقت پسندانہ انویسٹمنٹ حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعلیٰ نے ا س موقع پرویب پورٹل کی تیاری میں برطانوی حکومت کے سب نیشنل گورننس پروگرام اور فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس کے تعاون کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت مختلف شعبوں میں برطانیہ کی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اُمید ہے کہ تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میرئیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ برطانوی ڈونر ایجنسیز خیبرپختونخوا کے مختلف سماجی شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں معاونت کر رہی ہیں۔ دونوں حکومتوں کے درمیان تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری انڈسٹریز ذوالفقار علی شاہ نے مذکورہ ویب پورٹل کے مقاصد، پس منظر اور دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات