چترال(نما یندہ چترال میل)ضلعی سیرت کونسل چترال نے حسب روایات اس سال بھی خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم وفات کے مناسبت سے چترال اور دروش میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں نویں سالانہ عظیم الشان سید نا صدیق اکبررضی اللہ تعالی عنہ کارنفرنس جام مسجد عثمان غنی اڑیان چترال میں منعقد کیا گیا۔شدید بارش کے باو جود بڑی تعداد میں فرزندان توحید و سنت نے کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے مختلف پہلوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو انبیاؑ کے بعد کائنات کے تمام انسانیت پر افضلیت حاصل ہے۔ سید نا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ دین اسلام کے ابیاری کے لئے اپنے مال و زر راہ خدا میں پانی کی طرح بہایا اور ہر مشکل وقت میں آپ نے نبی ؑ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا کانفرنس سے چیرمین ضلعی سیر ت کو نسل حافظ نواز الدین، صدرسیرت کونسل مولانا فدا احمد، مولانا عبد السلام ممتاز عالم دین و مذہبی سکالر مولانا سلیم اللہ،مفتی امان اللہ، ماسٹر شمس الدین اور مفتی حسن الدین و دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





