ضلع انتظامیہ اپر چترال نے لوگوں کے مسائل و مشکلات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لے گاؤں کوراغ میں کھلی کچہری کو انعقاد کیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ضلع انتظامیہ اپر چترال نے لوگوں کے مسائل و مشکلات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لے گاؤں کوراغ میں کھلی کچہری کو انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر احسان الحق کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران،لائن ڈیپاڑٹمنٹس کے سربراہان اور کثیر تعدا د میں علاقے کے عمائدین اورلوگوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے متاثرہ واٹر سپلائی اسکیم، نہروں کی بحالی،آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے حکمت عملی،کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لیے ڈسٹ بن کی فراہمی،پیپلز ورک پروگرام کے تحت قائم شدہ سول ڈسپنسری میں عملے اور ادویات کی فراہمی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متاثرہ لنک روڈ اور پائپ لائن کی بحالی،کاشتکاروں کے لیے معیاری بیج کی فراہمی،نوجوانوں کے لئے کھیل کا میدان تعمیر کرنے اورگودا موں میں معیاری گندم کی فرا ہمی کے حوالے سے مسائل و تجاویز پیش کئے۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔