محکمہ ایجوکیشن (مردانہ) چترال کے زیر انتظام انرولمنٹ کمپین 2017 کے سلسلے میں آگہی واک چترال میں کیا گیا۔ واک میں ضلع ناظم چترال، چترال شہر کی مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)محکمہ ایجوکیشن (مردانہ) چترال کے زیر انتظام انرولمنٹ کمپین 2017 کے سلسلے میں آگہی واک چترال میں کیا گیا۔ واک میں چترال شہر کی مختلف

سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ چترال پولو گراؤنڈ سے ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کی زیر قیادت واک شروع ہوا۔ جو چترال بائی پس روڈ سے ہوتے ہوئے چیو پُل چترال پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ واک کے دوران سکولوں کے طلباء نے تعلیم کے حق میں پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے۔ طلباء نے پاکستان اور تعلیم کے حق میں نعرے لگائے۔ جن سے پورا شہر گونج اُٹھا۔ واک میں ڈُپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ممتاز محمد وردک، اے ڈی او شہزاد ندیم پرنسپل گورنمنٹ سنٹنیل ہائی سکول کمال الدین بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل اے ڈی او نے میڈیا کو بتایا۔ کہ واک کا مقصد لوگوں میں تعلیم کی اہمیت اُجاگر کرنا ہے۔ تاکہ سکول سے رہ جانے والے طلباء کو داخل کرکے اُن کو تعلیم سے بہراور کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا۔ دوسرے اضلاع کی طرح چترال میں بھی کئی بچے تاحال سکولوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ یہاں سفری م،شکلات کے ساتھ ساتھ غربت ہے۔ تاہم حکومت کی طرف سے بھر پور کوشش کی جاری ہے۔ کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہے۔ اس موقع پر بتایا گیا۔ کہ آگہی واک 14اپریل کو دروش میں 18اپیل بونی اور 21اپریل کو گرم چشمہ میں ہو گا۔