صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مجاز حکام نے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ(ریسرچ ونگ) کے چار افسران کو فوری اور باقاعدہ طور پر گریڈ18سے19میں ترقی دے دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مجاز حکام نے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ(ریسرچ ونگ) کے چار افسران کو فوری اور باقاعدہ طور پر گریڈ18سے19میں ترقی دے دی ہے۔ان میں ڈاکٹر رحیم اللہ شاہ،ڈاکٹر اختر علی،ڈاکٹر خسرو کلیم اور ڈاکٹر برکت خان شامل ہیں۔ مذکورہ بالا ترقیوں کے بعد عوامی مفاد میں ان کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وٹرنری ریسرچ اینڈ ڈیزیز انویسٹٹیگیشن سنٹربالو گرام سوات کے ڈاکٹر رحیم اللہ شاہ کی تعیناتی بحیثیت پرنسپل ریسرچ آفیسر/ریجنل ڈائریکٹر(بی ایس۔19) وٹرنری ریسرچ اینڈڈیزیز انویسٹیگیشن سنٹر بالو گرام سوات کی گئی ہے اسی طرح وٹرنری ریسرچ اینڈڈیزیز انویسٹیگیشن سنٹر ڈی آئی خان کے ڈاکٹر اختر علی کو بحیثیت پرنسپل ریسرچ آفیسر/ریجنل ڈائریکٹر(بی ایس۔19) وٹرنری ریسرچ اینڈ ڈیزیز انویسٹیگیشن سنٹر ڈی آئی خان،ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پشاور کے ڈاکٹر خسرو کلیم کو بحیثیت پرنسپل ریسرچ آفیسر /سٹیشن ڈائریکٹر(بی ایس۔19) لائیو سٹاک ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سٹیشن دیر لوئر،وٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پشاور کے ڈاکٹر برکت خان کو بحیثیت پرنسپل ریسرچ آفیسر/ریجنل ڈائریکٹر(بی ایس۔19)ایرڈ زون سمال رومیننٹس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کوہاٹ اور پرنسپل ریسرچ آفیسر ریجنل ڈائریکٹر وٹرنری ریسرچ اینڈ ڈیزیز انویسٹیکیشن سنٹر ڈی آئی خان ڈاکٹر شمشیر علی کو بحیثیت پرنسپل ریسرچ آفیسر(بی ایس۔19)۔(پیرا اسٹولوجی اینڈ پولٹری سنٹر)وٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پشاور کی خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ زراعت،لائیو سٹاک اینڈ کوآپریٹیو حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔