چترال(نذیرحسین شاہ نذیر) این ڈی ایم اے کی جانب سے سکولوں کی سطح پر قدرتی آفات و خدشات کے حوالے سے پروگرام چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے کیا انہوں کہا کہ اس پراجیکٹ کے باعث طلباء و طالبات میں قدرتی آفات اور خدشات سے متعلق اگاہی اور شعور پیدا ہوگا جس کے مثبت اثرات سامنے ائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رب کائیات نے قرآن پاک میں حکم دیا ہے کہ خشکی اور تری میں جو ڈیزاسٹر ائیں گے وہ انسان کے اپنے اعمال کے نتیجے میں آتے ہیں ہمیں اپنی اعمال کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اس اجلاس میں پی ٹی سیزلوکل گورنمنٹ کے نمائندہ گان ،والدین،اساتذہ،،ہیلتھ ایجوکیشن،سوشل ویلیفئر،سی اینڈ ڈبلیو،سول ڈیفنس،پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم او کو شریک ہوکر ورکشاپ کے مقاصد حاصل کرنی چائیں۔اس سے قبل نیٹ ور ک آف ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے پراجیکٹ منیجر آصف نے شرکاء اور مہمان خصوصی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات اور ترقیاتی عمل ساتھ ساتھ ہونی چائیں ایسے بلڈنگز بنانے کی ضرورت ہے جو آسانی سے نہ گر سکیں۔گذشتہ آفات کے دوران ہمارے بلڈنگز واش آوٹ ہوگئے تھے 2005 کی زلزلے میں ہزاروں سکولز کی عمارتیں زمین بوس ہوگیں 17 ہزار سکولز تباہ ہوئے اور 10 ہزار سکولز متاثر ہوگئے 18 ہزار بچے شہید اور لاکھوں کی تعداد میں زخمی ہوئے اب ہمیں چائیے کہ زلزلہ پروف اور مضبوط سکولز بنائیں۔اس م وقع پر ڈپٹی ڈی او مردانہ اے ڈی اوز زنانہ،فوکس کے نمائندہ گان ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے وغیرہ نے خطاب کیا۔یاد رہے کہ یہ پراجیکٹ یو اس ایڈ کے ایمبیسڈر فنڈ کے تعاون سے ضلع چترال کے 34 متاثرہ سکولز کیلئے ترقیاتی کا م کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرے گا ابتدائی طور پر چترال 1 چترال 2 اور دنین یوسیز کے سکولوں میں کام ہوگا۔اور پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوہ کے نمائندے نے صوبے میں آفات کی انتظام کاری اور خصوصی طور پر ضلع چترال میں حالیہ آفات کے دوران پی ڈی ایم اے کے امدادی سرگرمیں پر بھی روشنی ڈالی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات