چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز پراونشل سلیکشن بورڈ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں 430افسران کو اگلے گریڈوں میں ترقی دینے کے لئے سفارش کی گئی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز پراونشل سلیکشن بورڈ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں 430افسران کو اگلے گریڈوں میں ترقی دینے کے لئے سفارش کی گئی۔اجلاس میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے77میل ایسوسی ایٹ پروفیسرز(بی ایس۔19) کو بطور پروفیسر(بی ایس۔20)،116فی میل اسسٹنٹ پروفیسر (بی ایس۔18)کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر(بی ایس۔19)،207فی میل لیکچررز(بی ایس۔17) کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر(بی ایس۔18)،محکمہ داخلہ کے 22افسران کو گریڈ19 اور محکمہ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے8افسران کو گریڈ19اور20میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔