*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چتترال میل )ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے پریس کلب لوئر چترال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پریس کلب کے عہدیداران اور صحافیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI بلبل حسن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈی۔پی۔او ریشم جہانگیر نے صحافی برادری کے کردار کو معاشرے میں مثبت سوچ، درست معلومات کی فراہمی اور عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور میڈیا کے درمیان باہمی تعاون امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوامی مسائل کے مؤثر حل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لوئر چترال پولیس میڈیا کے ساتھ مثبت اور مؤثر روابط کو مزید مضبوط بنائے گی تاکہ عوام تک بروقت، مستند اور ذمہ دارانہ معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عوامی مسائل اور پولیس و میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔