ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) کی خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں

اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI کفایت اللہ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سے چرس برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ممتاز خان سکنہ صحن ایون سے ہوکر ملزم کے قبضے سے 1227 گرام چرس/ 128 گرام آئس جبکہ ملزم عبداللہ سکنہ تھوڑیاندہ ایون کے قبضے سے 1245 گرام چرس برامد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایون میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.

لوئر چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک لوئر چترال