لوئر چترال: خواتین پولیس کا کام ہر خاتون کا مسئلہ سننا اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا ہے، ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا لیڈیز پولیس دربار سے خطاب

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال: خواتین پولیس کا کام ہر خاتون کا مسئلہ سننا اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا ہے، ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا لیڈیز پولیس دربار سے خطاب۔

ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ میں لیڈیز پولیس دربار کا انعقاد کیا، جس میں خواتین پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

دربار کے دوران خواتین پولیس کے مسائل اور تجاویز سنی گئیں، جبکہ ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اس موقع پر ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے کہا کہ خواتین پولیس کا بنیادی فریضہ خواتین شہریوں کے مسائل سننا اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مرد اہلکاروں کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں اور مثبت رویہ عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

پولیس دربار کے اختتام پر خواتین پولیس نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جن پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے۔