چترال ( نمائندہ چترال۔میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری
ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) کی خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری۔
اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ SI امتیاز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی ملزم ظفر احمد سکنہ مردین گبور گرم چشمہ کو مشکوک حالت میں پاکر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 2 کلو 45 گرام چرس برامد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ لٹکوہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.
لوئر چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک لوئر چترال



