نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف نوجوان بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار کشال پنجابی کو 26 دسمبر کو ممبئی میں رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوشال گزشتہ شب گیارہ بجے اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹکا ہوا ملا تھا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔بتایا گیا کہ کوشال پنجابی کے والدین بیٹے کو فون کالز کرتے رہیلیکن اس نے فون نہیں اٹھایا،جس کے بعد کوشال کے گھر جانے پر بھی دروازہ نہیں کھولا گیا۔جب والدین کوشال پنجابی کی رہائش گاہ کےاندر گئے تو بیٹے کو پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوشال کے گھر سے ایک ڈیڑھ صفحے کا نوٹ بھی ملا ہے۔جس میں کوشال نے لکھا تھا کہ ” میری موت کے لئے کسی کو بھی قصوروار نہ ٹھہرایا جائے”۔کوشال نے نوٹ پر مزید لکھا کہ “میرے اثاثوں کا 50 فیصد میرے والدین، بہن میں برابر تقسیم کر دیا جائے اور 50 فیصد میرے تین سالہ بیٹے کو دیا جائے۔پولیس نے کوشال پنجابی کی اچانک خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔خیال رہے کہ کوشال کی عمر 37 سال تھی اور وہ اپنے اہلخانہ سے الگ رہائش پذیر تھا۔کوشال کی اچانک موت نے سب کو حیران کردیا ہے۔کوشال کے قریبی ساتھی اداکاروں نے بھی اس پر اظہارِ افسوس کیا۔خیال رہے کہ اداکاروں میں خودکشی کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے۔نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد ڈپریشن سمیت کئی وجوہات کی وجہ سے خودکشی کر چکے ہیں۔جب کہ یہ رحجان ہالی وڈ میں بھی پایا جا رہا ہے۔رواں سال ہی ہالی وڈ اداکار ایزاک کیپی نے خودکشی کر لی، ان کی عمر 42 برس تھی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





