چترال (نمائندہ چترال میل) کھوار کے نوجوان شاعر جعفر حیات ذوقی کی شاعری کا دوسرا مجموعہ “ہردی پھت ذوقی”کی تقریب رونمائی میں مقالہ نگاروں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ کھوار شعروشاعری کا مستقبل نہایت تابناک ہے جوکہ ذوقی جیسے نوجوانشعراء کی کاوشوں سے ایک نئی دور میں داخل ہوگئی ہے اور زبان کی سلاست، نزاکت خیال اور روانی سے شاعری کو نئی جہت مل گئی ہے۔ ٹاؤن ہال میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت صفت زرین تھے جبکہ چترال یونیورسٹی کے ڈاکٹر تاج الدین شرر نے صدارت کی اور انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک بھی خصوصی طور پر شامل تھے۔ اس موقع پر محبوب الحق حقی، فریداحمد رضا، زاکر محمد زخمی، محمد جاوید حیات اور محمد نواز رفیع نے کتاب کا تکنیکی اور ادبی پہلوؤں سے جائزہ پیش کیا اور اسے ہر لحاظ سے معیار کے مطابق اور شاعری کے طرز اسلوب اور موضوعات کے لحاظ سے جامع اور مکمل قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ذوقی کے “گل یاسمین”کے نام سے اپنے شعری مجموعے کو زیور طبع سے اراستہ کیا تھا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صفت زرین نے ذوقی کی شاعری کو نوجوان نسل کے لئے مثالی قرا ردیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے اشعار میں معاشرے کی اصلاح کے لئے درمندی کا اظہار کیا ہے جوکہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ذوقی کے بڑے بھائی اور متحدہ عرب امارات میں چترالی کمیونٹی کی بہتری کے لئے شبانہ روز محنت کرنے والے معروف سماجی رہنما حاجی محمد ظفر کی علاقے میں بھی ترقیاتی کاموں کے لئے کوششوں پر روشنی ڈالی اور اسے دوسرے کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ جعفر حیات ذوقی نے کتاب کی تیاری اور طباعت میں مختلف ادبی اور سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ چترال پرنٹنگ پریس کے منیجر سیف الرحمن عزیز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





