چترال (نمائندہ چترال میل )لوئر چترال پولیس کی کم سن موٹرسائکلسٹ کے خلاف مہم جاری*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی خصوصی احکامات پر لوئر چترال میں ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے خاطر کم سن موٹرسائکلسٹ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس SI عادل احمد بیگ کی سربراہی میں ٹریفک وارڈنز نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے متعدد کم سن رائیڈرز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کیا۔





