(چترال میل رپورٹ)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں قائم تمام ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کو خوبصورتی اور صفائی مہم کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہے۔پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارم یونٹ کے فراہم کردہ مراسلے کے مطابق تمام ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز اپنے متعلقہ اضلاع میں خوبصورتی اور جامع صفائی مہم کے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ خوبصورتی اور صفائی مہم کے حوالے سے ابتدائی جامع رپورٹ 30دن کے اندر پی ایم آر یو کو ارسال کیا جائے۔مراسلے میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی،کوہاٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی،سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی،جناح آباد،مردان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،مانسہرہ ٹاؤن شپ اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خوبصورتی اور جامع صفائی مہم کے حوالے سے بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔اسی طرح پی ایم آر یو سے جاری دوسرے مراسلے میں حکومت خیبر پختونخوا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہے کہ عوام کو صاف،معیاری اور ملاوٹ سے پاک گوشت کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔تفصیلات کے مطابق پارفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری مراسلے پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،مراسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام قصائیوں کو گوشت کو صاف جالی سے ڈھانپنے کے پابند بنائے،گوشت کی تمام دکانوں کو گردغبار،مچھروں اور دھوئے سے بچانے کے لئے شیشوں کا انتظام،گوشت کاٹنے کے تحتہ اور کاؤنٹر کو روزانہ دھونے اور صاف رکھنے،عارضی کیبن میں بنائی گئی گوشت دکانوں کو قصائی دیگر طریقوں سے گردوغبار،مچھروں اور دھوئے سے بچانے کے انتظامات کریں،مراسلے میں اس بات کی بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ یونین کونسل کی سطح پر قصائیوں کو وضع کردہ اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





