(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جسمانی معذوری کے شکار افراد کو موافق ماحول کی فراہمی کے لیے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایات پر خصوصی پیکج لاگو کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔محکمہ اعلیٰ تعلیم نے معذور افراد کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی اور انھیں قومی اور معاشرتی دھارے کا فعال رکن بنانے کی غرض سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو مراسلے ارسال کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں کے وائس چانسلرز،ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اورڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن اور مینجمنٹ سائنسز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ اپنے اداروں میں معذور افراد کے لیے سازگار ماحول اور سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔معذور افراد کے لیے مرتب کردہ خصوصی پیکج میں تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے عمر کی حد میں 10سال کی رعایت،اداروں کی داخلہ فیس اورہاسٹل کی رہائشی سہولت کے لیے داخلہ فیس کی معافی بھی شامل ہیں۔معذور افراد کی آسانی اور سہولت کے لیے تعلیمی اداروں میں گزرگاہوں کی تعمیر،علیحدہ واش رومز کی سہولت اور دیگر ضروریات کی فراہمی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جب کہ صوبے میں نئے کالجوں اور درسگاہوں کی تعمیر کے لیے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے چیف پلاننگ آفیسر اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو باہمی منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ نئی عمارات میں معذور افراد کی ضرورت کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا جائے۔خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات کا مقصد جسمانی معذوری کے شکار افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانا ہے تاکہ وہ کسی بھی طرح کے احساس کمتری میں مبتلا ہو کر زندگی کے میدان میں پیچھے نہ رہیں۔جسمانی معذوری کے شکار طالبعلموں کی آسانی کے لیے ٹرانسپورٹ انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ ان خصوصی افراد کی رہنمائی کے لیے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کامرس کو ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ظفر علی شاہ کے مطابق صوبے کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معذورطالبعلموں کے لیے 2فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد ہرصورت کیا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں سہولیات اور سازگار ماحول کی فراہمی کی بدولت ایسے طالبعلم بھی آگے بڑھنے سے کترانے کی بجائے بخوشی تعلیم حاصل کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





