(چترال میل رپورٹ)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جناب جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصاف کی فراہمی میں ماتحت عدلیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے دور دراز علاقوں میں ضلعی سطح پر ماتحت عدلیہ جس جذبے کیساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے وہ قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ما تحت عدلیے کے لئے نوقائم شدہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری سیکرٹریٹ موثر انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے گا جو تمام جوڈیشل افسران کا مشترکہ وژن تھا اور اس کا مقصد ما تحت عدلیہ جو شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کی پہلی سیڑھی ہے کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہے تا کہ وہ جذبے کیساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نشتر ہال پشاور میں جوڈیشل آفیسرز کا نفرنس اور صوبہ کے ما تحت عدلیہ کیلئے قائم ڈسٹرکٹ جوڈیشری سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ کانفرنس وافتتاح کی مشترکہ تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے معزز ججز، دیگر اعلیٰ حکام اور صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ کورٹس کے ججز نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے عدالتی مقدمات نمٹانے کے سلسلے میں سا ل2017 میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر صوبہ بھر کی ما تحت عدلیہ کے متعدد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز کو سرٹیفیکیٹس اور اعزازات بھی دیئے۔ کانفرنس و تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب چیف جسٹس نے کہا کہ صوبہ کی ضلعی عدلیہ کیلئے ہائی کورٹ میں نو قائم شدہ سیکرٹریٹ انتہائی مفید ثابت ہوگا جس میں ورلڈ بنک نے تعاون فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو حقیقت کی شکل دینے میں رجسٹرار پشار ہائی کورٹ نے نمایا ں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ ما تحت عدلیہ کو ہر موقع پر اپنی معاونت فراہم کرے گا تا کہ وہ دلجمعی کیساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔ اس موقع پر نو قائم شدہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری سیکرٹریٹ کے چاراہم شعبوں، ریگولیشن اینڈ لیگل ڈرافٹنگ ونگ، اپریشن منیجمنٹ ونگ، انسپکشن اینڈ ایم آئی ٹی ونگ اور ہیومن ریسورس اینڈ ویلفیئر ونگ کی ذمہ داریوں اور اہداف و کارکردگی کے بارے میں متعلقہ ڈائریکٹرز نے تفصیلی پریزنٹیشن دی اور معزز جج صاحبان و ماتحت عدلیہ کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر سینئر جج جسٹس وقار احمد سیٹھ اور ایڈیشنل رجسٹرار ذکاء اللہ خٹک نے بھی خطاب کیا اور قانون کی حکمرانی، عوامی حقوق کے تحفظ و دیگر امور پر اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات