چترال ( نمائندہ چترال میل )فل پروف سکیورٹی میں چار روزہ مہم 2 فروری سے 5 فروری تک جاری رہے گی.
پولیو ٹیموں کے ساتھ بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے-
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع ہذا میں پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایس۔ڈی۔پی۔اوز / ایس۔ایچ۔اوز خود علاقوں میں جاکر براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت۔
والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں
پولیو مہم کو کامیاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں پولیو ٹیم سے تعاون کریں










