چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے جنوبی علاقہ دمیڑ کے گاؤں لاچی گرام میں تہرے قتل کا ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جس میں ایک بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی سابق بیوی اور اپنی تین سالہ بچی کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق لاچی گرام دمیڑ سے تعلق رکھنے والے شخص جلابیب خان ولد گل محمد نے اپنے سگے بھائی اسماعیل خان اور اپنی سابقہ بیوی حنیفہ بی بی اور شیرخواربچی دلشاد کو گولی مارکر قتل کرنے کے بعد روپوش ہوگئے۔ ملزم کی سابق بیوی کا چند سال پہلے ان کے بھتیجا عمر خان ولد اسماعیل خان کے ساتھ ناجائز تعلقات منظر عام پر آنے پر ان کے درمیان علیحدگی ہوئی تھی جبکہ ایک جرگہ کے ذریعے دونوں میں صلح بھی ہوئی تھی جس کی رو سے اسماعیل خان کی طرف سے ملزم کو دس لاکھ روپے تاوان ادا کرنا تھاجس کی ادائیگی نہ ہونے پر ملزم کو رنج تھا۔ وقوعہ کے وقت ملزم نے اپنی سابق بیوی کو بھائی کے گھر میں موجود پاکرمبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماں کی گود میں بیٹھی ہوئی بچی سمیت تینو ں موقع پر دم توڑ گئے۔ وقوعہ کے فوری بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے جنکی تلاش جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال رفعت اللہ خان نے مقامی میڈیاکو بتایاکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں جس کے لئے پولیس کی اضافی نفری ارندو بھیج دئیے گئے ہیں جن میں ایلیٹ فورس کے جوان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملزم کی گرفتاری اور افغانستان بھاگنے سے روکنے کے لئے فورس کو تمام علاقے میں پھیلایا گیا ہے جبکہ گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔ مقتولین کی میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش منتقل کی گئی ہیں جنہیں پیر کے روز دفن کئے جائیں گے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





