سوشل میڈیا صارفین کو سختی سے متنبہ کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق اور تصدیق کے کسی بھی قسم کی خبر یا مواد کو ہرگز آگے شئیر نہ کریں۔ چترال پولیس

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل )قانون شکنی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

تمام اہلیان چترال بالخصوص طلبہ و طالبات / سوشل میڈیا صارفین کو سختی سے متنبہ کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق اور تصدیق کے کسی بھی قسم کی خبر یا مواد کو ہرگز آگے شئیر نہ کریں۔

مذہبی، غیر اخلاقی اور نفرت انگیز مواد پھیلانا ایک قانونی جرم ہے جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوتا ہے.

واضح کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس لوئر چترال اس معاملے میں اب باقاعدہ اور فعال کاروائی کرے گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے باز رہیں۔

رفعت اللہ خان (پی۔ایس۔پی)
ڈی۔پی۔او لوئر چترال