چترال (نما یندہ چترال میل) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان لویر چترال کے انتخابات میں حق پرست گروپ بلامقابلہ کامیاب ہوگئی جس کے حق میں شاہین گروپ دستبردار ہوگئی۔ حق پرست گروپ میں سعید الدین المعروف ڈپٹی (صدر) ، صدیق احمد سینئر نائب صدر، سبحان الدین نائب صدر، جاوید اختر جنرل سیکرٹری، فضل ہادی فنانس سیکرٹری، تاج رسول انفارمیشن سیکرٹری، علی نواز ڈپٹی سیکرٹری، سرفراز جائنٹ سیکرٹری اور آفس سیکرٹری سیف الرحمن شامل ہیں۔ اس سے قبل دونوں گروپوں نے متفقہ طور پر الیکشن منعقد کرنے کی ذمہ داری چترال پریس کلب کے حوالے کی تھی جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری دن شاہین گروپ کے صدر شفیق الرحمن نے ٹھیکہ داربرادری کے بہترین مفاد میں کاغذات جمع نہ کرکے اپنی دستبرداری کا اعلان کردیا۔ا س موقع پر دونوں گروپوں کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹھیکہ دار برادری کو درپیش مشکلات ومسائل کے تناظر میں انتخابی سیاست سے ان کے مسائل میں مزید اضافہ ہونے کا خطرہ تھا اور اس وقت ٹھیکہ دار برادری میں مثالی اتحادو اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ نومنتخب صدر سید الدین المعروف ڈپٹی نے کہاکہ ٹھیکہ دار برادری کا تعلق ترقیاتی کاموں سے ہے اور ان کے مسائل حل ہونے کا براہ راست اثر علاقے کی ترقی پر پڑے گا اور اس وقت مختلف صورتوں میں اس برادری کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے جن میں غیرقانونی ٹیکسوں کانفاذ، رجسٹریشن کے عمل میں غیر ضروری رکاوٹیں، کورونا کے وبا ء کے وجہ سے پید ا شدہ پیچیدگیاں اور دوسرے شامل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہا ر کیاکہ تمام ٹھیکہ دار برادری کو ساتھ لے کر کام کرنے اور ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق مکمل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ انہوں نے اپنے حق میں دستبردار ہونے پر شاہین گروپ کے صدر اور ان کے سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کے توقعات پر پورا اتر نے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر شاہین گروپ کے صدر شفیق الرحمن نے کہاکہ اس وقت ٹھیکہ دار برادری میں کوئی دراڑ یا نا اتفاقی کی کوئی گنجائش نہیں تھی اس لئے دستربردار ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ مشترکہ مفادات کو مکمل طورپر تحفظ مل سکے۔ اس موقع پر حق پرست گروپ کے مغل باز خان اور دوسرے رہنماؤں جاوید اختر، صدیق احمد ایوبی اور دوسروں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کیا اور شفاف انداز میں الیکشن کے انتظامات کرنے پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات