چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں باصلاحیت مگر کم وسائل رکھنے والے طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشان ادارہ ROSEکے زیر اہتمام گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب میں پشاو ر بورڈ میں آٹھویں پوزیشن لے کر اوپن میرٹ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں داخلہ لینے والے ہونہار طالب علم شجاعت عالم خان کے والد نے ان کا اسکالرشپ چیک مالیت 50ہزار وصول کیا۔ا س موقع پر چترال کے معروف اسکالر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے موقع پر موجود ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ کی کاوشوں کو علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ معاشرے کے اہل ثروت طبقے کو اس فیلڈ میں آگے بڑھ کر اس تنظیم کی مدد کرنی چاہئے۔ اس سے قبل تورکھو کے گاؤں اجنو سے تعلق رکھنے والے طالب علم ناظم الرحمن کو 50ہزار روپے کا چیک دیا گیا تھا جس کے والد کا سایہ دو سال قبل سر سے اٹھ جانے کی وجہ سے مالی مشکلات ان کی حصول تعلیم کی راہ میں حائل تھے جبکہ انہوں نے چترال کی کوٹے پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ لے چکے ہیں۔ دریں ا ثناء ROSEکے زیر اہتمام چترال کے نامور سپوت خالد بن ولی کے نام پر جاری ہونے والی خالد بن ولی پی ایچ ڈی اسکالرشپ کیلئے چترال گولدور سے خوش قسمت نوجوان ساجد الرحمن نے رفاء یونیورسٹی اسلام آباد میں منیجمنٹ میں پی ایچ ڈی کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب گزشتہ روز ROSEکے دفترمیں منعقد ہوا تھا جس میں مہمان خصوصی خالد بن ولی کے چھوٹے بھائی طارق بن ولی تھے جبکہ مہمان اعزاز خالد بن ولی کے قریبی دوست عمیر خلیل تھے جبکہ چیرمین ہدایت اللہ کے علاوہ کمیٹی کے ممبران عبیدالرحمن اور محمد عبیر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات