چترال(نما یندہ چترال میل)ڈی پی او چترال لوئر پی ایس پی افیسر ثونیہ شمروز خان نے ادریس احمد بیگ کو انچارج ٹریفک وارڈن لوئرچترال تعینات کردیا ہے۔1992میں بھرتی ہونے کے بعدادریس احمد بیگ بحیثیت ٹریفک کنسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے چکا ہے۔2009میں ہیڈ کنسٹیبل ترقی پانے کے بعد بحیثیت ٹی او ٹریفک سٹاف چترال میں 2015تک ڈیوٹی سرانجام دے چکا ہے۔ٹریفک پولیس میں کافی تجربہ رکھنے والے ٹریفک وارڈن اداریس احمد بیگ نے اپنی ڈیوٹی نہایت خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع لوئر میں مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی میں آنے والے درپیش مسائل کو بہترین حکمت عملی کے ذریعے حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس ڈیوٹی کے دوران عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھکر پبلک کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیگی۔ضلع بھر میں ٹریفک نظام میں بہتری کے لئے وہ اپنا کردار ادا کرینگے جو کہ حادثات کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگی۔جس کے لئے ہم سب کو مل کر انفرادی طورپر محنت کرنا ہوگی۔اُنہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل یا موٹر کار چلانے سے باز رکھیں تاکہ کسی قسم کے حادثات سے بچا جاسکے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات