پشاور (نمائندہ چترال میل) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور محمد عدنان قادری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جشنِ عید میلادالنبی ﷺ شایانِ شان طریقے سے منائے گی اور اس موقع پر پورے صوبے میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری اوقاف خیبرپختونخوا عنایت اللہ وسیم اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ شیخ الحدیث مولانا احسان الحق بھی موجود تھے۔وزیر اوقاف نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر 12 ربیع الاول تک خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں محافلِ میلاد، حسن قرأت اور نعت خوانی کے مقابلے شامل ہوں گے۔
یہ مقابلے 5 ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک جاری رہیں گے، جبکہ مرکزی سیرت النبی ﷺ کانفرنس 12 ربیع الاول کو پشاور میں منعقد ہوگی جس میں صوبے بھر سے علمائے کرام، مشائخ اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندے شریک ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقاریر، نعتیہ مشاعرے اور دیگر علمی و ادبی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ نئی نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے روشناس کرایا جا سکے۔ اسی طرح خصوصی تعلیمی اداروں، دارالامان اور اصلاحی مراکز میں بھی تقاریب منعقد ہوں گی تاکہ ہر طبقے کے لوگ ان بابرکت اجتماعات سے مستفید ہو سکیں۔محمد عدنان قادری نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی عمارتوں اور دفاتر میں چراغاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ عوام الناس کو گھروں، مساجد، بازاروں اور محلوں میں میلادالنبی ﷺ کی محافل منعقد کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب اور کلاوڈ برسٹ جیسے قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہیں اور حکومت متاثرہ علاقوں میں تمام مذہبی مقامات کی دوبارہ تعمیر کرے گی تاکہ عوام باآسانی عبادات سرانجام دے سکیں۔وزیر اوقاف نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصد معاشرے میں رواداری، اخوت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہے تاکہ ایک پرامن اور بااخلاق معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





