پشاور (نمائندہ چترال میل) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں ایک اہم اصلاحاتی اقدام کے طور پر صوبے کے سمر اور ونٹر زونز میں تعلیمی سال کوفال سمسٹر اور سپرنگ سمسٹر میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر اس سسٹم کا اطلاق نرسری سے جماعت ہشتم تک کی کلاسسز پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سمر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔ سمر زون میں فال سمسٹر یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا اورسپرنگ سمسٹر 16 جنوری سے 31 مئی تک ہوگا۔ اسی طرح ونٹر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔ ونٹر زون میں سپرنگ سمسٹر یکم مارچ سے 30 جون تک ہوگا جبکہ فال سمسٹر یکم اگست سے 22 دسمبر تک ہوگا ۔ہرسمسٹر کے الگ الگ امتحانات ہونگے اور حتمی نتائج کی تیاری میں دونوں سمسٹر کے امتحانات کو برابر کی اہمیت دی جائے گی۔ نئے سسٹم کے تحت بچوں پر کتابوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے دونوں سمسٹرز کے لئے درسی کتب کو بھی دو حصوں میں چھاپنے کی تجویز ہے۔ علاوہ ازیں سمر اور ونٹر زونز میں چھٹیوں کا شیڈول معمولی ردوبدل کے ساتھ بدستور وہی رہے گا۔ تاہم ان چھٹیوں کو دونوں زونز میں مو ثر داخلہ مہم، مفت کتابوں کی تقسیم اور ترسیل، اساتذہ کرام کی تربیت، طلبہ کیلئے سمر و ونٹر کیمپس اور طلبہ کے لیے فنی تربیتی پروگرامز وغیرہ کیلئے استعمال میں لایا جائیگا۔ ونٹر اور سمر زونز کے لئے الگ الگ تعلیمی سال ان علاقوں کی موسمی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مختلف زونز کے لئے الگ الگ تعلیمی سال مقرر کرنے سے طلبہ کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور فنی تربیت حاصل کرنے کے بھر پور مواقع میسر آئیں گے۔ مزید برآں الگ الگ تعلیمی سال کے نفاذ سے سرکاری وسائل کے بہتر اور موثر استعمال کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





