چترال (نمائندہ چترال میل) ویلج کونسل گہیریت کے پچھیلی گاؤں میں منگل کے روز 32 گھرانے پی پی پی اور جے یو آئی چھوڑ کر ہی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اور بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو اپنے پولنگ اسٹیشن میں غیر معمولی کامیابی دلانے کا عہد کیا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے انہیں پارٹی کے پرچم سے بنی ہوئی ٹوپی اور مفلر پہناکر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبداللطیف، دروش کے تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار حاجی سلطان، دیگر رہنما ارشاد مکرر، حاجی گل نواز بھی اس موقع پر شمولیت کرنے والوں کو ٹوپی پیش کئے۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اعلیٰ وژن اور ولولہ انگیز قیادت پر عوام کا اعتماد اور بھروسہ بڑھتا جا رہا ہے اور آئے روز چترال کے کونے کونے میں عوام کا پی ٹی آئی میں شمولیت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس دور میں جس بڑے اسکیل پر ترقیاتی کام چترال میں شروع کئے گئے، ان کی نظیر ملکی تاریخ میں نہیں مل سکتی۔ اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں مسعود الرحمٰن، تاج محمد، خلیل ماما، صلاح الدین اور دیگر شامل تھے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات