ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی زیر صدارت ضلع ہذا میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی زیر صدارت ضلع ہذا میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد

میٹنگ میں ایس۔پی۔انوسٹی گیشن محمد شفی شفاء، ایس۔پی۔ایلیٹ فورس عتیق الرحمن، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈ کوارٹر اکبر شاہ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم، ڈی۔ایس۔پی سکیورٹی اقبال الدین، لائن آفیسر SI رحیم بیگ، ایکٹنگ انچارچ اسپشل برانچ ASI جہانزیب خان، ڈی۔ایس۔بی سٹاف اور دیگر پولیس افسران شریک تھے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے افسران کی کارکردگی اور ضلع بھر میں امن وا مان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ضلع ہذا میں تمام حساس مقامات میں فل پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔