چترال ( نمائندہ چترال میل )تھانہ لٹکوہ پولیس کی کامیاب کاروائی سرقہ شدہ رقم برآمد۔
تھانہ لٹکوہ میں مسمی گلزار خان سکنہ ایژ گرم چشمہ کی جانب سے چوری کی رپورٹ درج کی گئی۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ نے ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ ایس آئی قربان پناہ کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔
تفتیشی ٹیم نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم آدم خان سکنہ ایژ گرم چشمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے سرقہ شدہ رقم 1 لاکھ 35 ہزار روپے برآمد کرلی گئی۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
“عوام کے جان و مال کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح”





