ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملاکنڈ / نارتھ ریجن ڈاکٹر داود خان نے اپنے دورہ لوئر چترال کے موقع پر پانچ اضلاع میں سے لوئر چترال کو بہترین کارکردگی کا حامل ضلع قرار دیتے ہوئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں تعریفی اسناد و اعزازی شیلڈ تقسیم کئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملاکنڈ / نارتھ ریجن ڈاکٹر داود خان نے اپنے دورہ لوئر چترال کے موقع پر پانچ اضلاع میں سے لوئر چترال کو بہترین کارکردگی کا حامل ضلع قرار دیتے ہوئے یہاں کے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیے۔چترال میں منعقدہ ایک تقریب میں چار ڈاکٹروں سمیت ایک کلرک اور ایک کمپیوٹر اپریٹر کو تعریفی اسناد اور شیلڈ سے نوازے گئے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر چترال ڈاکٹر محمد شمیم اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک کو شاندار انتظامی و طبی خدمات پر شیلڈز سے نوازا گیا۔اسی طرح، مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات پرڈاکٹر سلیم سیف اللہ خان (کوآرڈینیٹر پبلک ہیلتھ)، ڈاکٹر فرمان نظار (ای پی آئی کوآرڈینیٹر)، ڈاکٹر محی الدین الرحمن (ایم ایس،کیٹیگری D ہسپتال دروش)، ڈاکٹر عطا اللہ (میڈیکل آفیسر، بی ایچ یو گبور) کے علاوہ محمد اعظم خان (سینئر کلرک) اور عبادالرحمن(کمپیوٹر آپریٹر)کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکٹ دے دئیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسرار احمد،ڈی ایم ایس وومن اینڈ گائنی ہسپتال لوئر چترال ڈاکٹر آصف ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرسنگ اسٹاف، منسٹریل اسٹاف، اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی بہترین خدمات پر تعریفی اسناد دی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد شمیم نے انسانی وسائل سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کی، جنہیں ریجنل ڈائریکٹر نے سنجیدگی سے نوٹ کیا۔ اپنے خطاب میں ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر داود خان نے اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت، خلوص اور لگن سے خدمات سرانجام دینے کی تلقین کی اور اس عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی ریجن کو خیبر پختونخوا کا ”ماڈل ریجن” بنائیں گے۔
محکمہ صحت لویر چترال کے نمائندوں نے کہا کہ اس تقریب سے لویر چترال کے افسران و ملازمین کو نئی حوصلہ افزائی دی، جو صحت عامہ کی بہتری کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔