محکمہ تعلیم اپر چترال سٹار أفیسرز پر مشتمل ہے۔دفتر میں داخل ہوتے ہوۓ اطمنان ہوتا ہے کہ اس کے اندر شرافت کی قندیلیں روشن ہیں۔ چوکیدار،کلرک سے لے کر أفیسر تک ہر ذمہ دار مہذب طریقے سے ملتا ہے شنواٸی لیتا ہے ڈھارس بندھاتا یے اور آگے کارکردگی قابل تعریف یے۔ حالیہ سکولز ٹورنمنٹ میں ان کی کارکردگی روایت سے زیادہ اچھی رہی۔ڈی ای او مفتاح الدین اور ڈپٹی ڈی ای او مقدس خان کو میں فقیر أفیسرز کہتا ہوں اس لیے کہ ان کی ذات میں روایتی فرعونیت کی خوبو نہیں شائستگی کی مہک ہے اس لیے ان کی شخصیت کرشماتی ہوگئی ہیں۔آج کل ملک خدادادکے دفتروں میں فرغونیت پنپتی ہے اس لیے ضرورت مندوں کی کوٸی امید بھر نہیں آتی۔سارے اے ڈی اوز متحرک اور خدمت سے سرشار ہیں۔
سکولوں کے بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے اصل میں ان بچوں کی بہترین تربیت کی ایک کوشش ہے کھیلاڑی بچہ کھیل کے میدان میں تعاون، مشترک کوشش،صبر،برداشت اور استاذ کی تابعداری سیکھتا یے۔اپنے استاذ کے ہوتے ہوۓ وہ کوٸی بات تک نہیں کرتا خواہ وہ اپنا میچ ہار ہی کیوں نہ جاۓ اس کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ اس کے استاذ نے اس کی تربیت کی ہے اور استاذ کو بھی یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ یہ بچہ اس کی تربیت کردہ ہے۔اس بار اکثر یہ دیکھنے میں آیا کہ استاذ بھی قابل تعریف ہے اور اس کی تربیت کردہ شاگرد بھی۔۔۔۔اگر کہیں کوٸی کوتاہی بھی ہوٸی یے تو ان اساتذہ کو سوچنا چاہیے کہ ان سے کہاں پر کوتاہی ہو رہی ہے۔اس بار ڈسٹرکٹ سیکریٹری سیف اللہ صاحب نے اپنے سیکریٹیز اور زونل سیکریٹریز کو لے کر بڑی نمایان کار کردگی دیکھاٸی۔۔ڈی ای او صاحب اور سیکریٹری صاحب نے ان سکولوں کی بچیوں کے لیے الگ ادبی پروگرام اور مقابلے منعقد کراۓ جو بچوں کے سکولوں میں پڑھتی ہیں اے ڈی اور انچارج سپورٹس یفتالی صاحب کی دوڑدھوپ دیدنی تھی۔۔مسلسل رابطے میں ہوتے۔۔کھیل کے میدانوں سے لے کر ادبی پنڈالوں تک سب میں وہ جلوہ دیتا نظر آتا۔
آج کل محکمہ تعلیم سٹار اساتذہ سے بھر پڑا ہے۔ہر میدان کے ماہرین موجود ہیں فٹ بال کی دنیا کے بادشاہ جیسے ساجد،صبا وغیرہ موجود ہیں کرکٹ کے سٹارز موجود ہیں ولی بال اور ادب کی دنیا کے چاند تارے موجود ہیں اس لیے اس نرسری میں ان پھولوں کی سینچاٸی بہت بہتر ہوسکتی ہے۔۔مقابلے ترتیب سے ہوۓ دیکھنے والے عش عش کر اٹھے۔بچوں کی ایسی صلاحیتیں سامنے آٸیں کہ ہمیں فخر ہوا کہ ہمارا مستقبل روشن ہے۔یہ مہا میلہ محکمہ تعلیم کی انتھک محنت، خلوص اور جانفشانی کا ثبوت ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی تعلیم اور قوم کے نونہالوں سے دلچسپی کا ثبوت ہے کہ آپ ادبی مقابلے میں خود حاضر ہوتے رہے۔اس سے ایک ماہ پہلے جب ادبی مقابلوں کے لیے بچے سوات گئے تھے تو ڈپٹی کمشنر صاحب خود ان کے ساتھ وہاں پہنچے تھے میرا بیٹا اس کا گواہ ہے جو کہ اس کارواں میں شامل تھا۔ایسے افیسروں کی حوصلہ افزاٸی خوش آیند ہے محکمہ تعلیم ڈی سی صاحب کا شکرگزار ہے۔ہمارے سرکاری سکولوں میں ایسی سرگرمیاں پھر ان سرگرمیوں میں نجی تعلیمی اداروں کی شمولیت بہتر کاوش ہے۔ محکمہ تعلیم اپر چترال تعریف کے قابل ہے
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



