ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کرونا وائریس سے پیدا شدہ صورتِ حال کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اور تحصیلدار رب نواز آج بونی سے مستوج تک کے صورتِ حال کا جائزہ لینے مستوج کا دورہ کرکے کرونا وائریس سے پیدا شدہ صورتِ حال کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اور موقع پر مختلف اقدامات کرلیے گئے۔ اے۔اے۔سی مستوج کے نگرانی میں ٹیم مستوج بازار کے متعدد دوکانیں بند کرکے سختی سے ہدایت کی کہ تا حکمِ ثانی اگر حکم عدولی کی گئی توسخت ترین کاروائی عمل میں جائیگی کیونکہ اس نازک صورتِ حال میں ہر کسی کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے اور متنبہ کیا کہ بازار میں کسی بھی صورت لوگوں کی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی۔یاد رہے صوبائی حکومت کے آرڈر کے تحت ایشاء خورد و نوش کے دکانوں کے علاوہ اکثر دکانیں سختی سے بند کرنے کی ہدایت ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کے افسراں بازار کے علاوہ پی۔ٹی۔ڈی،سی موٹل مستوج،آر۔ایچ۔سی مستوج اور ہائی سکول مستوج کا بھی دورہ کرکے حالات سے اگاہی حاصل کی جہاں پی۔ٹی۔ڈی۔سی اور آر۔ایچ۔سی میں ائیسولیشن سنٹر بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے حکم پر آج بونی بازار مکمل بند رہا جہاں صرف مخصوص دکانوں کے علاوہ باقی سارے بازار میں شٹر ڈاوں تھی۔ اس عمل کو یقینی بنانے اور اشیاء خورد ونوش کی سٹاک کا جائزہ لینے کے لیے صدر بازار یونین بونی محمد شفیع بذاتِ خٰود بازار میں موجود رہ کر حالات کی نگرانی کرتے رہے۔ اور اشیاء خورد و نوش کی موجود اسٹاک پر اطمینان کا اظہار کیا۔