زرگراندہ میں اورہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے خصوصی مہم چلا کر یہاں رہائش پذیر لوگوں کو اس خطرے سے نجات دلائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر صاحب چترال
جناب عالی!
مودبانہ گذارش انکہ چترال شہر کے مرکزی علاقہ زرگراندہ میں اوارہ کتوں کی بھرمار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے رات کے وقت باہر نکلنا محال ہوگیا ہے اور کسی بھی وقت ان کتوں کی حملے کا خطرہ موجود رہتا ہے،سکول آنے جانے والوں کو بھی ان کتوں سے خطرات لاحق ہیں اور اس وجہ سے کئی لوگ نماز،شام،عشاء اورفجر کے لئے مساجد میں آنے سے قاصر ہیں۔کیونکہ رات کے وقت راہ چلتے مسافروں پر اوارہ کتوں کے حملوں کی تعدادمیں اضافہ ہوگیا ہے۔ان حالات میں علاقے میں ایک خوف وہراس پھیل گئی ہے۔علاوہ ازین ان کتوں کی وجہ سے لوگوں کے فصلات کو بھی نقصانات پہنچ رہے ہیں۔
اس لئے جناب والا سے درخواست ہے کہ محکمہ صحت چترال اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترا ل کو ہدایت کی جائے کہ زرگراندہ میں اورہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے خصوصی مہم چلا کر یہاں رہائش پذیر لوگوں کو اس خطرے سے نجات دلائی جائے۔

عین نوازش ہوگی۔

عرضے فدوی

بشیر حسین آزاد
بیورو چیف،روزنامہ آئین پشاور،چیف ایڈیٹر چترال ایکسپریس گاؤں زرگراندہ تحصیل وضلع چترال
03469893161

بخدمت جناب اسسٹنٹ کمشنر صاحب چترال