بونی (ذاکر زخمی سے)کرونا وائریس سے پیدا شدہ صورت حال کے پیش نظر اپر چترال کی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی حکم پر حفظِ ما تقدم کے طورپر متعدد انتظامی فیصلے کر چکے ہیں اس سلسلے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے حکم پر اپر چترال میں قرنطینہ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان کے زیرِ نگرانی آج گوارنمنٹ بوئز ڈگری کالج بونی سے متصل عمارت کو ائیسولیشن سنٹر میں تبدیل کر کے ا بتدائی طور پر ضروریاتِ کے چیزیں اس میں مہایا کی گئی جن میں بسترے بیڈ شیڈ وغیر شامل ہیں۔ اے۔اے۔ سی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اپنی وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولت پہنچانے کے کوشش میں مصروف ہے۔تاکہ پریشانی کی اس الم میں عوام خود کو تنہا نہ سمجھے۔ ملک میں موجود تشویش ناک صورتِ حال کے پیش نظر ہر وہ کام انتظامیہ اپر چترال کریگی جس سے عوام کی فلاح اور خیر ہو۔ اس لیے بین الاضلاع مسافر بردار گاڑیوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے اور تا حکمِ ثانی ایک ضلعے سے دوسرے ضلعے کوئی بھی مسافر بردار گاڑی نہیں جائیگی البتہ مال بردار اور پرائیویٹ گاڑیوں پراس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ جب کہ بازار اور ہوٹل کے سروسز کو محدود کر دیے گئے ہیں۔اس میں صرف ایشاء خورد ونوش کی دوکانیں،سبزی فروش،میڈیسن،آٹا فروش،تندور،چکن،گوشت اور فروٹ کی دوکانیں اس حکم سے مستثنیٰ ہونگے۔ اس حوالے سے تحصیلدار اپر چترال رب نواز نے بتایا کہ پی۔ٹی۔ڈی۔سی بونی اور پی۔ٹی۔ڈی۔سی مستوج اور گرلز ڈگری کالج جنالکوچ کو بھی قرنطینہ مرکز بنا دیئے گئے ہیں۔ اس طرح اپر چترال میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈگری کالج مردانہ بونی میں 15بیڈز، پی۔ٹی۔ڈی۔سی بونی میں 8بیڈز،ڈگری گرلز کالج جنال کوچ15بیڈز اور پی۔ٹی۔ڈی۔سی مستوج میں 20 بیڈز پر مشتمل قرنطینہ سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔جو کسی بھی ایمرجنسی کے لیے دستیاب ہونگے۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اورتحصیلدار رب نواز بونی بازار،جنالکوچ اور کوراغ تک بذاتِ خود جا کر دوکانداروں سے دوکانیں بند کرادی۔جو مذکورہ بالا کیٹیگری میں نہیں اتی ہو۔ اس طرح ضلعی انتظامیہ اپر چترال اختیاطی تدابیر اپنانے اور لوگوں کوبازاروں اور اجتماعات سے دور رہنے کے لیے بھر پور مہیم چلا رہی ہے۔ جو قابل صد ستائش ہے۔ اور اپر چترال کی عوام سے بھی خصوصی گزارش کی جاتی ہے کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر اور اپنی صحت کے خاطر ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں انتظامیہ عوامی مفاد میں سب کچھ کر رہا ہے۔ لہذا بحیثیت باشعور عوام اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات