کھوار اہل قلم چترال کے زیراہتمام کشم اپرچترال سے تعلق رکھنے والا اردوکے شاعر و مصنف رحمت ظاہرشاہ ظاہرکاشعری مجموعہ “ماہی بے آب” کی تقریب رونمائی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)کھوار اہل قلم چترال کے زیراہتمام کشم اپرچترال سے تعلق رکھنے والا اردوکے شاعر و مصنف رحمت ظاہرشاہ ظاہرکاشعری مجموعہ “ماہی بے آب”کی تقریب رونمائی کاپررونق تقریب چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا۔ تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی نوجوان سیاسی شخصیت نویداحمدجبکہ صدرمحفل مولاناعبدالحئی تھے۔ نظامت کے فرائض قرارالدین خسرو نے اپنے پرکشش و منفرد انداز و بیان میں بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیئے بلکہ محفل کو آخر تک جگائے رکھا۔ تقریب میں شعراء کرام اور دیگر شخصیات بھی کثیرتعدادمیں شریک کی۔اس موقع پرولی زمان مسرور،پروفیسر آصف اللہ اصفی اورعجازاحمدعجاز نے رحمت ظاہرشاہ ظاہرکاشعری مجموعہ “ماہی بے آب “پرمقالے پیش کرتے ہوئے کہاکہ شاعرنے الفاظ کی تراش خراش کے ساتھ ردیف و قافیوں کو ہم آہنگی سے سمونے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے جوقابل ستائش ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی نویداحمدنیکہاکہ شاعری ایک خدادادصلاحیت ہے۔شاعرخوش قسمت ہوتے ہیں اپنے دل کی بات اپنے کلام کی شکل میں پیش کرکے حاضریں سے خوب داد لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا چترال مہترفاتح الملک علی ناصرادب دوست شخصیت ہیں۔ خود کسی مجبوری کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہ کرسکے پروگرام کے انعقاد پرایک لاکھ روپے کااعلان کیاہے اور منصف رحمت ظاہرشاہ ظاہرکاشعری مجموعہ “ماہی بے آب”کے 50 کاپیاں خریدنے کابھی ہدایت کی ہے کہ چترال کے مختلف اداروں میں مفت تقسیم کیاجاسکے۔ “ماہی بے آب”کی باقاعدہ رونمائی کی گئی اور شرکائے تقریب کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔آ خرمیں صدرمحفل مولاناعبدالحی نے صدراتی خطے سے نوازا۔پروگرام کے دوسرے سیشن میں کھوار محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں چترال بھر سے نوجوان اور سینئر شعراء نے کلام پیش کیے۔