چترال(نمائندہ چترال میل)امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چترال ٹاون میں ناروا لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا، اطلاعات کے مطابق مشینری میں کوئی فالٹ موجود ہے نہ بجلی کی پیداوار میں کوئی کمی پائی جاتی ہے، اس کے باوجود دس گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کرنا عوام الناس کو قصدا تنگ کے حربہ کے سوا کچھ نہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی اصل وجہ بلوں کی مد میں بقایاجات ہیں۔ اگر یہ درست ہے تو ہرگز انصاف نہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جن جن اداروں اور افراد پر کثیر بقایاجات ہیں، ان کا نام پبلک کر دیا جائے اور مختصر الٹی میٹم کے بعد ان کی کنکشنز منقطع کر دی جائیں۔ چںد اداروں اور کچھ افراد کی لاپروائی کی سزا پوری قوم کو دینا ہر گز قرین انصاف نہیں نہ ہم اس نامعقول طریقے کو مزید برداشت کرسکتے۔
لہذا پیسکو انتظامیہ کو خبردار کیا جاتا ہے کہ بلا وجہ لوڈ شیڈنگ کرکے لوگوں کو بے جا تنگ کرنے کے بجائے بجلی کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنانے کی کوشش کریں۔ ہم متعلقہ محکمہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تین دن کے اندر ہر حال میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کر دے ورنہ ٹاؤن چترال کے عوام اس زیادتی کے خلاف سراپا احتجاج بننے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





