چترال ( نمائندہ چترال میل )سٹی پولیس چترال کی کامیاب کارروائی بھاری مقدار میں دیسی شراب برامد
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان, ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے ہدایت پر لوئر چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI منیرالملک اور ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے شراب کی اسمگلنگ ناکام بناکر ملزم اکبر ولی ولد جم خان سکنہ رمبور کے قبضے سے 36 لیٹر دیسی شراب از قسم (ٹارہ) برامد کرلیا۔
ملزم گرفتار،مزید تفتیش جاری