نیاز اے نیازی چیئرمین ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ سوئمنگ پول نہیں موت کا کنواں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) نیاز اے نیازی چیئرمین ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ سوئمنگ پول نہیں موت کا کنواں ہے۔ انجنیئر منیب احمد ولد ظفر اللہ کا تعلق گاؤں رایین تورکھو سے تھا۔ منیب احمد مرحوم بطور سول انجنیئر اسلام آباد میں ملازمت کررہے تھے۔ عید پر چھٹی گزارنے چترال اے تھے۔ بیوی اور دو بچوں کو لیکر کل گرم چشمہ گے تھے۔ ہوٹل انجیگان کے سویمنگ پول میں نہاتے ہوے جانبحق ہوگے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔ باقی اس سویمنگ پول کو اگر موت کا کنواں کہاجاے تو بے جا نیہں ہوگا۔ یہ تیسرا واقعہ ہے تاھم مقامی لوگوں کے مطابق تعداد زیادہ ہے۔ ھوٹل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے۔1: اس سویمنگ پول کی غیر معمولی گہرائی کی تکنیکی جائزہ لیا جاے 2: سویمنگ پول میں استعمال ہونے والا گرم چشمہ کے پانی کے مضر اثرات کا لیبارٹی ٹسٹ کروایا جاے۔ 3: بصورت دیگر سویمنگ پول کو بند کیا جاے۔