پولیس خدمت مرکز زرگراندہ میں خودکشیوں کی روک تھام کے خاطر قائم SUICIDE PREVENTIVE UNIT کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )پولیس خدمت مرکز زرگراندہ میں خودکشیوں کی روک تھام کے خاطر قائم SUICIDE PREVENTIVE UNIT کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے ڈسٹرکٹ شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان, ڈی۔ایچ۔او لوئر چترال فیاض علی رومی کے ہمراہ SUICIDE PREVENTIVE UNIT کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اقبال کریم, سوشل ویلفیر ڈپارٹمنٹ اور ایل۔اے۔پی۔ایچ۔کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

انچارچ SUICIDE PREVENTIVE UNIT سب انسپکٹر دلشاد پری نے مہمانوں کو اپنے یونٹ کے قیام کے اغراض و مقاصد اور کام کرنیطریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ لوئر چترال میں خودکشیوں کی بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے خاطر لوئر چترال پولیس تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لیکر کام کریں گی۔