ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے افغان بارڈر کے نزدیک پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے افغان بارڈر کے نزدیک پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایس۔ایچ۔او تھانہ اور محرر سٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ تھانے آنے والے افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور انکی بھرپور قانونی معاونت کیا کریں

اس کے علاوہ تھانے کے سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی ان کے زیر استعمال اسلحہ ایمونشین کو چیک کیا اور ہلمٹ و جیکٹ کے استعمال پر خصوصی ہدایت کی۔