ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ گھروں کی جو سروے ہوچکی ہے انہی فوراً مالی امداد کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چترال نظارولی شاہ

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (نمائندہ چترال میل) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چترال نظارولی شاہ نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ سیلاب اور قیامت خیز بارشوں کیوجہ سے چترال میں بڑی پیمانے پر تباہی ہوئی ہے لوگوں کے مکانات منہدم ہوچکے ہیں اور وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن مرکزی اور صوبائی حکومت ان متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ گھروں کی جو سروے ہوچکی ہے انہی فوراً مالی امداد کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔۔۔بصورت دیگر یہ متاثرین احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی ان متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔