چترال (نما یندہ چترال میل) چترال میں خودکشی کی رجحان میں کمی لانے کے لئے لویر پولیس نے پریونٹیو ڈیسک قائم کردیا جس کے تحت اس معاشرتی مسئلے کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگہی پھیلانے اور اس منفی ذہنی کیفیت میں مبتلا افراد کے لئے کونسلنگ کئے جائیں گے۔ ڈیسک کاباقاعدہ افتتاح ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے کی جوکہ زرگراندہ روڈ پر واقع خدمت مرکز میں قائم کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ نے کہاکہ چترال میں خودکشی کا رجحان عروج کی طرف جارہی ہے جس کے اسبا ب میں گھریلو ناچاقی،ہراسگی، بے روزگاری، سوشل میڈیا کا غلط استعمال، مرضی کے خلاف شادی، بلیک میلنگ اور امتحانات میں کم نمبر آنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک ذہنی کیفیت ہے جس میں سمجھ بوجھ کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے اور اس لمحے میں انسان خودکشی کا ارتکاب کرتا ہے لیکن اس خاص کیفیت کے گزرنے پر انسان دوبارہ معمول پر آجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے suicide preventive deskمتعارف کیا گیا ہے جس میں مردوخواتین پولیس افیسر تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ذہنی کیفیت میں مبتلاہونے والوں کو encourage کیاجائے گاکہ ایسے مردوخواتین گھر بیٹھ کر کال کے ذریعے ہمارے ساتھ مسئلہ شئیر کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر محمد علی خان نے اس معاشرتی مسئلے کو حل کرنے میں لویر چترال پولیس کی اس initiativeکو بروقت اور درست سمت میں اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کے تعلیمات کے مطابق جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی اوراسلام میں خود کشی کوناقابل معافی گناہ قراردیا گیا ہے اور چترال جیسے پرامن معاشرے سے اپنی جان کی اس انتہائی قدم کو روکنے میں پولیس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے افراد کو بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایسے افراد کو پولیس ڈیسک کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرے۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن عتیق الرحمن، ایس ڈی پی او سجاد حسین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبال کریم، ڈی ایس پی لیگل محسن الملک اور ڈیسک کے انچارج خا تون سب انسپکٹر دلشاد پری موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات