چترال (نما یندہ چترال میل گرم چشمہ کے مقام پر پولوگراونڈ کا مسئلہ حل نہ ہونے پر سول سوسائٹی کے نمائندوں اور کارکنان کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگئی جن میں عوامی بلدیاتی نمائندے، ڈرائیورز یونین، کھیلوں کے انجمن کے نمائندے اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اور پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر لوٹ کوہ ڈیویلپمنٹ فورم یا LDFکے پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے ہیں۔ ایل ڈی ایف کے صدر نصرت الٰہی نے فون پر پریس کلب نیوز ٹی وی کو بتایاکہ ضلعی انتظامیہ نے سابق ریاست چترال کے دور سے عوامی ملکیتی پولوگراونڈ کو بچانے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے اور ایک پرائیویٹ پارٹی کی طرف سے پولوگراونڈ کے ایک حصے پر دعویداری کا عدالت میں دفاع میں ناکام رہا جبکہ لینڈ سیٹلمنٹ کے دوران بھی اس پرائیویٹ پارٹی نے پٹواریوں کی مدد سے ریاستی ملکیتی زمین کو اپنے نام کرانے پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جس پر عدالت نے ان کے حق میں دے دیا ہے اور بالائی عدالت میں لویر کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا موقع گنوادیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب پولوگراونڈ کی اس متنازعہ زمین کو اس کے مالک سے خریدنے کے سوا اور کوئی چارہ کار نہیں ہے جوکہ 86لاکھ روپے بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کے حل ہونے پر لوٹ کوہ کے عوام دھرنا جاری رکھیں اور مرحلہ وار احتجاج کا دائرہ کار بڑہادیں گے اور امن وامان کی صورت حال خراب ہونے پر تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





