پشاور(نمائندہ چترال میل)میت کو بر ابھلا کہنے کی اسلام اجازت نہیں دیتا خواتین کو مسجدوں میں اما م کی اقتداء میں نماز پڑھنے اور مسجدوں کو جانے کی مکمل اجازت ہے بشرطیکہ بے پردگی اور بے حیائی کا شائبہ تک نہ ہو نماز جنازہ ایک دعا ہے دعا ہر جگہ اور ہر وقت مرد و زن مانگ سکتے ہیں اسلام عام اوقات میں بھی مخلوط مجالس سے مسلمانوں کو دور رہنے کا حکم دیتا ہے نبی کریمؐ ﷺ اور خلفاء راشدین کے ادوار میں کبھی بھی مخلوط پانچ وقتہ فرضی نمازوں اور نماز جنازہ کا کوئی ثبوت نہیں عاصمہ جہانگیر کی مخلوط نماز جناز ہ در حقیقت اسلا می شریعت اور اسلامی شعائر کی تضحیک اور پاکستان میں لبرل ازم کا پہلا وار ہے جہاں مر د و خواتین شانہ بشانہ نماز جنازہ میں شریک ہوئے جو کہ قرآن اور سنت کے صریح احکامات کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اور پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی ناکام کو شش ہے جس کی شدید مذمت ہو نی چاہئے ان خیالات کا اظہار مولانا محمد اسماعیل چیف خطیب خیبر پختونخوا، مولانا عبد الاکبر چترالی صدر جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن ناظم اعلیٰ رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان نے عاصمہ جہانگیر کے مخلوط اور غیر شرعی نماز جنازہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر فرضی نماز میں مرد و زن نے مخلوط نماز اداکی تو دونوں کی نماز فاسد ہو جاتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





