(چترال میل رپورٹ)ڈپٹی کمشنر دیر اپر عثمان محسود نے بعض اخبارات میں شائع اور ٹی وی چینلز پرچلنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا۔ کہ مسلسل بارشوں اور برف باری کی وجہ سے لواری ٹنل روڈ سمیت دیر اپر کی مختلف سڑک بند ہوگئی ہیں۔ اور عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ انہوں نے خبر کو حقیقت کے برعکس اور من گھڑت قرار دیا۔ اصل صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیر اپر نے بتایا کہ ضلع بھر میں تمام سڑکیں معمول کے مطابق کھلی ہیں جن پر گاڑیوں کی آمدرورفت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لورای ٹنل روڈ سمیت شاہ کوٹ، براول اور کوہستان تاپتراک تمام سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے صاف اور کھلی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں اکثر علاقوں میں بجلی سپلائی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔ صرف دو علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جس کے لئے متعلقہ ایس ڈی او کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر بجلی کی فراہمی ان علاقوں کو یقینی بنائیں جس پر کام پوری تندہی سے جاری ہے اور بہت جلد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ دریں اثناء آزاد ذرائع نے بھی چترال لواری ٹنل سڑک کے کھلے رہنے کی تصدیق کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی خبر کو جاری کر نے سے پہلے متعلقہ اداروں سے ان کی تصدیق کروائیں تاکہ عوام میں بلاوجہ خوف اور پریشانی و مشکلات پیدا نہ ہوں
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





